برہنہ آدمی شیروں کے پنجرے میں کودا تو شیروں نے اس کے ساتھ کیا کیا؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 27, 2016 | 21:46 شام

 

سین تیاگو (شفق ڈیسک) چلی کے دارالحکومت سین تیاگو میں فرانکو لوئس فریڈا رومن نامی اس شخص نے برہنہ ہو کر چڑیا گھر کے شیروں کے پنجرے میں چھلانگ لگا دی۔ پنجرے میں تین شیر موجود تھے۔ آپ جان کر حیران ہوں گے کہ ان شیروں نے فرانکو کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیا۔ کچھ دیر اسکے ساتھ کھیلنے کے بعد شیر اپنی خصلت پر آ گئے اور اسے نوچنے اور بھنبھوڑنے لگے اورشدید زخمی کر ڈالا۔ اسی اثناء میں چڑیا گھر کا سکیورٹی عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ اہلکاروں نے ان دونوں شیروں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا اور نوجوا

ن کوشدید زخمی حالت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچا دیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ چڑیا گھر کی ڈائریکٹر ایلی ہاندرا مونٹیلوا (Alejandra Montalva) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فرانکو نامی یہ نوجوان ٹکٹ خرید کر چڑیا گھر میں سیر کی غرض سے داخل ہوا تھا۔ واقعے کے وقت چڑیا گھر میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اسکے بعد وہ شیروں کے پنجرے کے قریب اس ممنوعہ جگہ پر چلا گیا جہاں عموماً شہریوں کو نہیں جانے دیا جاتا۔ پھر اس نے پنجرے کی دیوار کی سلاخیں توڑیں اور اندر چھلانگ لگا دی۔ اس نوجوان کی وجہ سے ہمیں ایک نر اور ایک مادہ، دو شیروں کو ہلاک کرنا پڑا جسکا مجھے بے حد افسوس ہے۔ ایک عینی شاہد نے ریڈیو چینل بائیو بائیو (Bio Bio) سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب فرانکو نے جنگلے کی چھت سے اندر چھلانگ لگائی تو فوری طور پر شیروں نے اس پر حملہ نہیں کیا بلکہ وہ کچھ دیر اسکے ساتھ کھیلتے رہے۔ پھر انہوں نے اسے کاٹنا شروع کیا۔ اگر سکیورٹی عملہ وقت پر آ جاتا تو اسے زخمی ہونے سے بچایا جا سکتا تھا۔ پنجرے میں چھلانگ لگاتے اور شیروں سے زخمی ہوتے وقت فرانکو بلند آواز میں مذہبی کلمات ادا کرتا رہا تھا۔