جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس مقرر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 07, 2016 | 13:14 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ) حکومت نے جسٹس ثاقب نثار کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کر دیا۔ حکومت نے موجودہ چیف جسٹس سپریم کورٹ انور ظہیر جمالی کے مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد میاں ثاقب نثار کو نیا چیف جسٹس مقرر کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس ثاقب نثار 31 دسمبر سے نئے چیف جسٹس سپریم کورٹ ہوں گے۔ وزارت قانون نے نوٹیفکیشن صدرپاکستان کی منظوری سے جاری کیا۔ موجودہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان انور ظہیر جمالی30 دسمبر کو اپنی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد

ریٹائر ہو رہے ہیں جس کے بعد جسٹس ثاقب نثار چیف جسٹس کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ جسٹس ثاقب نثار چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے بعد سینئر ترین جج ہیں جنہیں چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کیا گیا ہے۔ جسٹس ثاقب نثار 17 جنوری 2019 ء کو ریٹائر ہوں گے