ہم کسی سے کم نہیں ، اس کا ہم کو ہے یقین: جسٹس ثاقب نثار بھی کہہ اٹھے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 28, 2017 | 03:45 صبح

کراچی(ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاکستان کی عدلیہ دنیا کی کسی عدلیہ سے کم نہیں ہے، فرائض کی انجام دہی کیلئے کوئی کوتاہی نہیں کریں گے ،عدلیہ ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے،جج قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ کرنے کا پابندہے، مقدموں کے فیصلے جلدی کریں ،تاخیر سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔

وہ جمعہ کو کراچی میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عشائیے کی ت

قریب سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر غرور ہے کہ پاکستان کی عدلیہ آزاد ہے ،فرائض کی انجام دہی میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے ،مقدموں کے فیصلوں میں تاخیر سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ زیر التواء مقدمات جلد مکمل کرنے کیلئے وکلاء کا تعاون درکا ہے ،کسی جج کو اختیار نہیں کہ وہ اپنی خواہش کے مطابق فیصلہ کرے ،جج قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ کرنے کا پابند ہے ،ہم نے قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کرنے کی قسم کھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم وکلاء کے مسائل حل کریں گے ،بار کو سہولت دینا ہم پر فرض ہے ،پاکستان کی عدلیہ دنیا کی کسی عدلیہ سے کم نہیں ہے ،ہمیں عدالت آنے والوں کو سہولت دینی چاہیے