سراج درانی نے قائم مقام گورنر سندھ کا عہدہ سنبھال لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 11, 2017 | 13:31 شام

کراچی (مانیٹرنگ )گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے قائم مقام گورنر سندھ کا عہدہ سنبھال لیا ہے.ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق سندھ کے گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی انتقال کرگئے ہیں، عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کی طبیعت بدستور خراب تھی اور وہ کئی بار اسپتال میں زیر علاج رہے تھے تاہم آج گورنر سندھ کی طبعیت اچانک خراب ہوئی، انہیں سینے میں تکلیف اورسانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تھا۔واضح رہے ک

ہ پاکستانی آئین کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی نئے گورنر کی تعیناتی تک قائم مقام گورنر سندھ کے عہدے پر خدمات سرانجام دیں گئے.جسٹس(ر) سعیدالزماں صدیقی یکم دسمبر1937کو لکھنؤ بھارت میں پیدا ہوئے اور 1954 میں جامعہ ڈھاکا سے انجینیرنگ میں گریجویشن کیا.انہیں 11نومبر 2016کو گورنر سندھ تعینات کیا گیالیکن عہدے کا حلف اٹھانے کے دو دن بعد ہی وہ شدید بیمار ہو گئے اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا.