بچوں پر ظلم ۔سخت سردی میں بھی سکول بند نہ ہوئے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 26, 2017 | 19:12 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):تین روز سے جاری بارش نے جہاں ملک بھر میں سردی کو عروج پر پہنچا دیا ہے وہی کاروباری معاملات، سکول جانے والے بچوں اور ملازمت کرنے والے افراد کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔کہنے کو بارش خدا کی رحمت ہوتی ہے لیکن اگر مسلسل ہوتی رہے تو بہت سے لوگوں کے لیے زحمت بن جاتی ہے۔ سردی کا بڑھتا گھٹتا درجہ حرارت بچوں کو زیادہ متاثر کر رہا ہے۔سکول جانے والے بچوں کے لیے اس یخ بستہ سردی اور بارش میں صبح  گرم بستر سے اٹھ کر سکول جانا کسی جنگ میں جانے سے کم نہ

یں ۔سردی کا زور کم ہونے تک سب کو نہیں تو کم از کم پرائمری تک کے بچوں کو چھٹی دے دینی چاہیے۔تاکہ بچے گھروں پر آرام کر سکیں اور سردی سے بچ سکیں۔یہاں ایک بات واضح کر دوں کہ محکمہ موسمیات نے مزید ایک ہفتے تک بارش جاری رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔