سرگودھا:ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 08, 2016 | 15:27 شام

سرگودھا (ویب ڈیسک)سرگودھا کے قریب ٹریفک کے ایک المنا ک حادثے میں با پ دو کمسن بچوں سمیت ایک ہی خا ند ا ن کے چار افراد جا ں بحق ہو گئے جب کہ تین خواتین سمیت حادثہ میں چار افراد شد ید زخمی بھی ہو ئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا فیصل آ با د روڈ پر ڈمپر ٹرک سرگودھا شہر کی طر ف سے پل گیارہ کی طرف جا رہا تھا کہ اس دوران پل گیارہ کی طر ف سے آ نے والی گدھا ریڑھی جس کے آ گے گدھے کی بجائے ایک موٹر سائیکل باندھ کر اسے چلا یا جارھا تھا سرگودھا شہر سے 10 کلو میٹر دور آسیاں والا کے قریب آ پس میں ٹکرا گئے جس کی وجہ سے 40 سالہ آدم اس کا دو سالہ بیٹا جسے ڈاکٹر کے نا م سے پکارا جاتا تھا اور چھ ماہ کے اکرم سمیت چا ر افراد مو قعہ پر جاں بحق ہو گئے جب کہ تین خواتین سمیت چار افراد زخمی بھی ہو ئے۔ پولیس کے مطابق خا نہ بدوش خاندان ایک ہی گدھا ریڑھی پر سوار ہو کر موٹر سائیکل کے پیچھے گدھا ریڑھی باندھ کر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل کا بیلنس خرا ب ہو نے سے موٹر سائیکل اور ریڑھی کے درمیان باندھی ہوئی رسی ٹوٹ گئی جو مخالف سمت سے آ نے والے تیز رفتار ڈمپر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے باعث اس افسوسنا ک حادثہ میں چا ر افراد جا ں بحق ہو ئے ۔زخمیو ں میں سکینہ ۔ ملکہ اور بھاگاں نامی خواتین کے علا وہ ایک بچہ بھی شامل ہے جنہیں طبی امدا د کے لئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال پہنچا دیا گیا جن میں سے دو خواتین کی حالت نازک بیان کی گئی ہے ۔دوسری طرف ٹرک ڈرائیور مو قعہ سے فرار ہو گیا ۔