سرتاج عزیز سمیت تمام مشیروں اور معاونین خصوصی کی تقرری چیلنج

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 08, 2017 | 12:45 شام

کراچی(مانیٹرنگ): سندھ ہائی کورٹ میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز سمیت تمام مشیروں اور معاونین خصوصی کی تقرری کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی، امیر مقام اور جان معشوق کی تقرری بھی غیر آئینی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ آئین کا آرٹیکل 93 کے تحت وزیر اعظم کو صرف پانچ معاون خصوصی رکھنے کا اختیار دیتا ہے لیکن وزیر اعظم نے گنجائش سے زیادہ مشیر اور معاون خصوصی مقرر کر کے انہیں وزرا کے اختیارات دے دیئے۔ان کے خلاف فیصلہ آتا ہے ت

و انکو مراعات اوت وصول کردہ تنخواہیں واپس کرنا پڑیں گی

آئین کے تحت کوئی معاون خصوصی یا مشیر انتظامی اختیارات استعمال نہیں کر سکتا۔ لہذا وزیر اعظم کے تمام مشیروں اور معاونین خصوصی کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔