راحیل شریف کو ابھی کوئی آفر نہیں ہوئی،سرتاج عزیزنے نئی سٹوری سنا دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 11, 2017 | 18:23 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف کو ابھی کوئی آفر نہیں لہٰذا خارجہ پالیسی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ تفصیلات کے مطابق راحیل شریف کی اسلامی ممالک کی افواج کی سربراہی پر مشیر خارجہ نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تعیناتی سے متعلق کوئی بات نہیں کر سکتا کیونکہ ابھی اس حوالے سے صورتحال واضح نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف کو ابھی کوئی آفر نہیں ہے لہٰذا خارجہ پالیسی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔