سرتاج عزیز اچانک دہلی جا پہنچے،سشما کی تیمارداری،مودی سے ملاقات کی حسرت

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 03, 2016 | 17:17 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ)مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے دورہ بھارت کا شیڈول اچانک تبدیل کردیا گیا ہے جس کے تحت وہ اتوار کے بجائے آج رات ہی روانہ ہوں گے۔بھارتی شہر امرتسر میں دو روزہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس جاری ہے جس میں پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز شرکت کریں گے۔ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق مشیر خارجہ کو اتوار کے روز بھارت جانا تھا تاہم اب ان کا شیڈول اچانک تبدیل کردیا گیا ہے جس کے تحت اب وہ اتوار کے بجائے ہفتے کی رات ہی بھارت جائیں گے۔واضح رہے کہ بھارتی اور افغانستان نے پاکستان میں منعقد سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا تھا تاہم اس کے باوجود پاکستان کی جانب سے مشیر خارجہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔انہوں نے جاتے ہی سشماسوراج کو گلدستہہسپتال بھجوایا اور مودی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔