باسٹھ فیصد افراد کا لوڈشیڈنگ کے خلاف حکومتی اقدامات پر اظہار اطمینان: گیلپ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 30, 2017 | 18:13 شام

لاہور(مانیٹرنگ)باسٹھ فیصد پاکستانیوں نے حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اٹھائے گئے۔ اقدامات پر تسلی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت حکومت رواں سال میں کسی حد تک لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں کامیاب رہی۔گیلپ اینڈ گیلانی کی جانب سے کئے گئے حالیہ سروے کے مطابق ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب مرد و خواتین سے یہ سوال پوچھا گیا کہ گزشتہ سال کی نسبت آپ کے علاقے میں لوڈ شیڈنگ کی دورانیے میں اضافہ ہوا ہے کمی ہوئی ہے یا کوئی فرق نہیں پڑا؟ جواب میں 62 فیصد افراد کا کہنا تھاکہ ان ک

ے علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوئی ہے 18 فیصد جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال ان کے علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ 20 فیصد افراد کا کہنا تھاکہ ان کے علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کوئی فرق نہیں پڑا ۔گیلپ نے یہ سروے چاروں صوبوں کی دیہی اور شہری آبادی کے 1878 مردوخواتین سے کیا ۔گیلپ کے مطابق اس سروے میں غلطی کا امکان کا تخمینہ شماریاتی طور پر تقریبا 2 سے 3 فیصد لگایا گیا ہے۔