مسجد نبوی کے قریب دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کو ساتھی سمیت جہنم واصل کردیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 09, 2017 | 05:56 صبح

ریاض (مانیٹرنگ) سعودی حکام کے مطابق پولیس نے گزشتہ برس مسجد نبوی کے قریب دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کو ساتھی سمیت مار دیا ہے۔ اخبار سعودی گزٹ کے مطابق حکام نے بتایا پولیس نے ریاض کے شمال میں ایک علاقے میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے 2 مشتبہ کارکنوں کو مار ڈالا ہے۔ ہفتہ کے روز گھیراﺅ کئے جانے پر دونوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں دونوں مارے گئے۔ طایع سالم الصیعری مسجد نبوی کے قریب دھماکے میں مطلوب تھا۔ طایع سالم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے دھماکہ خیز بیلٹ تیار کئے تھے جن کو مس

جد نبوی کے قریب دھماکہ کے علاوہ 4 جولائی 2016 کو جدہ اور 9 اگست 2015 کو ابہا شہر کے حملوں میں بھی استعمال کیا گیا۔ مرنے والے دوسرے شخص کی شناخت طلال سمران الصاعدی کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں جس گھر میں چھپے ہوئے تھے اس سے خودکش جیکٹس، رائفلیں اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔