سعودی عرب: 13 پاکستانیوں کو شرمناک الزام میں گرفتار کر لیا گیا، پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 25, 2017 | 06:02 صبح
لاہور (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث 13 پاکستانی شہریوں سمیت 16 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
منگل کو سعودی وزارت داخلہ نے ٹوئٹر پر تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 16 افراد کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار میں کیا گیا جن میں تین سعودی شہری ہیں جبکہ باقی تمام کا تعلق پاکستان سے ہے۔تاہم گرفتار کیے گئے مبینہ پاکستانی شہریوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق یہ گرفتاریاں سکیورٹی آپریشن کے دوران عمل میں آئی ہیں۔خیال رہے کہ ہفتہ کو جدہ میں سکیورٹی فورسز اور مشتبہ حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ میں دو مبینہ شدت پسندوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔یہ واقعہ ہفتہ کی صبح جدہ کے الحرازت کے علاقے میں اس وقت پیش آیا تھا جب سکیورٹی فورسز اور ایک مکان میں چھپے ہوئے مبینہ دہشتگردوں کے درمیان فا ئرنگ کا تبادلہ ہوا