سعودی عرب کی فوج کا اسپیشل دستہ پاکستان میں ۔۔۔ یہ آج یہاں کیا کارنامہ سرانجام دینے جا رہا ہے؟ جان کر آپ کے دل خوش ہو جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 23, 2017 | 08:41 صبح

اسلام آباد (ویب  ڈیسک)پاکستان، چین اور ترک افواج کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کی اسپیشل فورس کے دستے بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں شریک ہیں تینوں مسلح افواج کی جانب سے 23 مارچ پریڈ کی بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔چند روز قبل آئی ایس پی آر کی جانب سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 23 مارچ کی پریڈ میں پاک فوج کے ساتھ دو دوست ممالک چین اور ترکی کی افواج کے دستوں کی شرکت کی خبر سامنے آئی تھی۔
تاہم اب ایک نئی پیش رفت کے مطابق سعودی عرب کی اسپیشل فورس کے دستے بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں شریک ہیں ۔ترجمان پاک فوج کے مطابق اس بار 23 مارچ کی پریڈ یادگار ہوگی کیونکہ تاریخ میں پہلی بار چین اور سعودی عرب کا فوجی دستہ یوم پاکستان کی پریڈ میں اپنے جوہر دکھائے گا جبکہ ترکی کا فوجی بینڈ اپنی منفرد دھنیں بکھیرے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقہ کے نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ جنرل سولی زکریا پریڈ کا مشاہدہ کریں گے۔واضح رہے کہ مارچ پاسٹ کے ساتھ پاک فضائیہ کے شاہین بھی تیاریوں میں مصروف ہیں۔