سعودی عرب کے بازار میں شیر نے بچی پر حملہ کر دیا ، یہ واقعہ کس کی غفلت سے پیش آیا ؟جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 25, 2016 | 07:28 صبح

 

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب کی ایک مارکیٹ میں ایک شیرنے ننھی بچی پر حملہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیر کا مالک اس کو بغیر حفاظتی اقدامات کے مارکیٹ میں ساتھ لایا تھا کہ اس دوران شیر نے اپنی فطرت سے مجبور ہو کر ایک معصوم بچی پر حملہ کر دیا اوراسے اپنے پنجوں میں دبوچ کر زمین پر گِرانے کی کوشش کی تاہم بچی کی چیخ و پکار سن کر لوگ اکھٹے ہو گئے اور شیر کا مالک بھی اپنے پالتو شیر کو قابو میں کرنے کی کوشش کرتا رہا۔لوگوں نے شیر کے نرغے سے بچی کو بحفاظت نکال لیا جس کے بعد شیر کوآ

زادانہ مارکیٹ میں گھمانے والے شخص کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔