سعودی شوہر نے سابقہ بیوی سے بدلہ لینے کے لیے حیران کن طریقے پر عمل کر ڈالا لیکن ساری گیم الٹ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 04, 2017 | 12:18 شام

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں حکام نے ایک خاتون کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کئے گئے 80 ہزار ڈالر جرمانے کی ادائیگی کے نوٹس واپس لے لئے ہیں۔

حکام نے اب یہ  جرمانے سعودی خاتون کے سابق شوہر کو منتقل کر دیئے  گئے ہیں۔ طلاق کے بعد اس شخص نے بدلہ لینے کیلئے سابقہ بیوی کے نام پر رجسٹرڈ گاڑی لی اور جدہ میں ٹریفک قوانین کی 375 بار خلاف ورزی کی۔  مذکورہ خاتون حیران رہ گئیں کیونکہ انہوں نے گاڑی چلائی تک نہیں تھی۔