مدینہ کے قریب عمرہ معتمرین کی بس کو حادثہ،7پاکستانی جاں بحق

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 20, 2017 | 06:57 صبح

ریاض(مانیٹرنگ خصوصی رپورٹ)سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں سات عمرہ معتمرین جاں بحق اور متعددزخمی ہوگئے۔ شفق ویب ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سات پاکستانی نژاد برطانوی  شامل ہیں۔ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔دوسرے روز ایک بچی کی ٹانگ کاٹنی پڑی جبکہ ایک خاتون قومے میں ہے،پورے خندان سے صرف یہی دو بچ سکی ہیں۔

عمرہ معتمرین کی منی بس مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔ حکام کے مطابق مدینہ جاتے ہوئے موٹر وے پر منی بس کا ٹائر پھٹ گیا

۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے  سات پاکستانی نژاد برطانوی شہری گلاسگو سے تعلق رکھتے تھے۔ یہ لوگ دبئی سے سعودی عرب گیے تھے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں ایک نومولود بچہ،اس کی دادی اور میاں بیوی بھی شامل ہیں۔