سعودی فوج کی ’خلیج کی ڈھال 1‘ جنگی مشقیں جاری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 05, 2016 | 09:36 صبح

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب کی مسلح افواج پرمشتمل دستوں کی ’خلیج کی ڈھال 1‘ مشقیں کل منگل سے خلیج عرب، آبائے ہرمز اور بحر عمان میں جاری ہیں۔ جنگی مشقوں میں سعودی عرب کے مشرقی بحری بیڑے کے دستے بھی حصہ لے رہے ہیں۔جنگی مشقوں ’خلیج کی ڈھال اول‘ کے نگران جنرل ماجد القحطانی نے بتایا کہ مشرقی بحری بیڑے کے ذریعے شروع کی گئی یہ اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشقیں ہیں۔سعودی پریس ایجنسی ’واس‘ کے مطابق فوجی مشقوں میں جلال الملک جنگی جہاز، تیز رفتار جنگی کشتیاں نیول فورسز کے جنگی طیارے، نیوی کے پیادہ دستے، بحریہ کے خ
صوصی سیکیورٹی دستے اور دیگر فورسز حصہ لے رہے ہیں۔بریگیڈئیر جنرل القحطانی کا کہنا ہے کہ ’خلیج کی ڈھال 1‘ نامی فوجی مشقوں میں نیول فورس کے تمام اہم نوعیت کے آپریشنز، فضائی، زمینی، بحری اور زیرزمین کارروائیوں، سائبر حملوں، بارودی سرنگوں کی تلاش اور ان کی صفائی جیسی مہمات پر تجربات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خلیج کی ڈھال 1 مشقیں پہلے سے طے شدہ پلان کا حصہ ہیں، ان مشقوں کا مقصد فوج کی جنگی استعداد کار کوبڑھانا اور اس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ شامل ہے تاکہ کسی بھی دشمن کی جارحیت کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کیا جاسکے۔