سعودی عرب نے اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کیلئے راحیل شریف کی شرائط مان لیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 10, 2017 | 18:03 شام

لاہور: (مانیٹرنگ) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا جنرل (ر) راحیل شریف سے 39 ملکی فوجی اتحاد کی سربراہی کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہا جنرل (ر) راحیل شریف نے سعودی وزیر دفاع کے سامنے تین شرائط رکھیں تھیں۔ وہ اتحاد کے کمانڈر ہوں گے کسی کے ماتحت نہیں ہوں گے۔ ایران کو اس اتحاد میں شامل کیا جائے گا اور رکن ممالک میں ثالثی کا پورا اختیار ہو گا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد نے کہا سعودی عرب نے جنرل (ر) راحیل شریف کی تینوں شرائط مان لیں۔ باقاعدہ پروپوزل مارچ تک حکومت پاکستان کو بھیجا جائے گا۔ واضح رہے گزشتہ دنوں جنرل (ر) راحیل شریف سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب گئے تھے۔ انہیں لیجانے کیلئے سعودی حکومت نے خصوصی طیارہ پاکستان بھیجا تھا۔