سعودی عرب اور ایران کے مابین حج ادائیگی کا تنازعہ : بالآخر اچھی خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 31, 2016 | 04:44 صبح

جدہ( ویب ڈیسک )سعودی عرب نے سن 2017 میں حج کی ادائیگی میں ایرانی زائرین کی شرکت یقینی بنانے کے لیے ایرانی حکومت کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

 ریاض اور تہران کے درمیان سن 2015 میں حج کے دوران پیدا ہونے والی بھگدڑ پر ذمہ داری کے تعین پر تنازعہ ابھی تک برقرار ہے۔ اس بھگدڑ کے نتیجے میں ایران کے 464 زائرین بھی ہلاک ہوئے تھے۔ عربی زبان کے معتبر اخبار الحیات کے مطابق سعودی وزیرحج محمد بنتین نے 80 ملکوں کے ساتھ حج سے متعلق انتظامات کو طے کرنے کے سلسلے

کا آغاز کر دیا ہے۔ ان 80 ملکوں میں ایران بھی شامل ہے۔ اس اخبار کے مطابق ایرانی وفد کو سعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔(ش س م)