افسوسناک خبر: عرب اتحاد کی بمباری سے یمن میں 50 افراد ہلاک

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 11, 2016 | 16:38 شام

 ریاض (ویب ڈیسک)یمن کے سرحدی پہاڑی علاقے میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی بڑی کارروائی میں 50 حوثی باغی ہلاک ہو گئے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق عرب فورسز نے سعودی عرب کے ساتھ واقع سرحدی پہاڑی علاقے میں حوثی باغیوں کے اہداف پرحملے کیے جس کے نتیجے 50 باغی ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے اسلحے اور گولہ بارود کے متعدد ڈپوؤں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔واضح رہے کہ یمن کے سرحدی علاقے سے حوثی باغی سعودی عرب کے نجران سمیت جنوبی سرحدی علاقوں کی جانب آئے دن میزائل اور مارٹر گولے فائر کرت

ے رہتے ہیں۔