سعودی عرب حکومت نے پاکستانیوں سمیت تمام غیرملکیوں کوایسی خبرسنادی کہ سب پریشان ہوگئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 13, 2017 | 20:36 شام

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے عمرہ و حج ، وزٹ اور ورک ویزوں کے حوالے سے نئے قوانین کا اعلان کر دیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہونگے ، انکے تحت مقررہ مدت سے زائد قیام کرنیوالے افراد کوبھاری سزائیں اور جرمانے عائد کئے جائینگے ۔سعودی وزارت داخلہ کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ عمرہ زائرین ، حج اور وزٹ ویزا پر سعودی عرب آنیوالے افراد کو مقررہ مدت کے اندر واپس جانا ہوگا ،تاخیر کی صورت میں بھاری جرمانے اور قید کی سزائیں ہونگی ، خلا ف ورزی کرنیوالے عمرہ زائرین کو پہلی بار 25 ہزار ریال ، دوسری بار 5

0 ہزار اور تیسری بار ایک لاکھ ریال جرمانہ دینا ہو گا جبکہ عمرہ کمپنیوں کو بھی بھاری جرمانے اور بلیک لسٹ کر نے کی سزائیں دی جائینگی ، اسکے علاوہ ایسے غیرملکیوں کوملازمت دینے والے مقامی افراد کیلئے بھی سخت سزائیں رکھی گئی ہیں ۔ اس خبر کے بعد پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کو بہت پریشانی کا سامنا ہے۔