دمشق اسکول پر بمباری، بچوں سمیت 40افراد جاں بحق

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 29, 2016 | 19:27 شام

شام(مانیٹرنگ ڈیسک):شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے غوطہ میں حکومتی فورسز کی فضائی اور توپ خانوں سے اسکول پر شدید بمباری کے نتیجے میں بچوں سمیت 40افراد جاں بحق ہو گئے۔برطانیہ میں قائم شامی مانیٹرنگ گروپ کے مطابق سرکاری فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقہ غوطہ شرقیہ کے ٹاؤن عربین کو فضائی اور زمینی بمباری کا نشانہ بنایا۔ایک پرائمری اسکول پر بھی بمباری کی گئی جس سے اسکول کی عمارت تباہ ہوگئی، امدادی کارکنوں کے مطابق بمباری کے باعث چھ بچوں اور 15 عام شہری سمیت 40 افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ بمباری ماسکو

اور ترکی کے توسط سے شامی حکومت اور باغیوں کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد سے کچھ دیر قبل کی گئی جس پر آج رات سے عملدرآمد کیا جائے گا۔