ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مرغی کو گرفتار کرلیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 16, 2016 | 19:37 شام

ایڈنبرگ: دنیا بھر میں انسانوں کیلئے قوانین بنائے جاتے ہیں جن پر عمل کرنے سے بہترین معاشرے تشکیل پاتے ہیں لیکن ان قوانین کا اطلاق  جانوروں پر قطعی طور پر نہیں ہوتا لیکن سکاٹ لینڈ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک مرغی کو ہی گرفتار کرلیا گیا۔

سکاٹ لینڈ کے شہرڈنڈی میں ایسٹ مارکیٹ گیٹ کی ایک مصروف سڑک کو رش کے ٹائم  پرایک مرغی عبورکرنے کی کوشش کررہی تھی کہ اس کے راستے میں آنے والی گاڑیوں میں سے ایک گاڑی کے مالک نے آؤ دیکھا نا تاؤ اورپولیس کو ہی فون کرڈالا۔گاڑ

ی کے مالک کی شکایت پرپولیس فوری طورپرپہنچی جہاں گاڑی کے مالک کا کہنا تھا کہ مرغی کے اس مصروف سڑک کو پارکرنے کے باعث بہت سے لوگوں کو دشواری پیش آئی اس لیے ہم نے مرغی کو پکڑ لیا تھا جس کے بعد پولیس مرغی کو گرفتارکرکے پولیس سٹیشن لے گئی۔ پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پراپنے موقف میں کہا کہ گرفتارکی جانے والی مرغی کے مالک کی تلاش کے لیے جانوروں کی تنظیم سے رابطہ کرلیا ہے اورمالک کے نہ ملنے تک اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی اس ادارے کو سونپ دی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے مزید یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ اگرکسی کو اس مرغی کے مصروف ترین سڑک پارکرنے کی وجہ معلوم ہوتو وہ رابطہ کر کے آگاہ کریں۔