میری ٹائم سیکیورٹی اورکسٹم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کتنی مالیت کی منشیات پکڑلی؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائے گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 06, 2017 | 07:57 صبح

 

کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) میری ٹائم سیکیورٹی اور پاکستان کسٹم نے مشترکہ کارروائی کرکے ایک ارب سے زائد مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 10 اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی کے مطابق یہ تین ماہ میں چوتھا بڑا اور سال کا پہلا سمندری آپریشن ہے جس میں کشتی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ڈیڑھ ٹن منشیات قبضے میں لے لی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اعلیٰ قسم کی منشیات بین الاقوامی سمندری راستے سے اسمگل کرنے کی اطلاعات تھیں جسے افریقا کے ر

استے یورپ اور امریکا بھجوایا جانا تھا تاہم میری ٹائم سیکیورٹی اور پاکستان کسٹم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ منشیات لے کر جانے والی مشکوک کشتی کو جب ر±کنے کا اشارہ کیا گیا تو اس میں سوار اسمگلروں نے سمندر میں چھلانگ لگا دی تاہم بروقت کارروائی میں 10 اسمگلروں کو گرفتار کرکے منشیات قبضے میں لے لی گئی ہے جس کی مالیت ایک ارب 20 کروڑ روپے ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار اسمگلروں کو قانونی کارروائی کے لیے کسٹم انٹیلی جنس کے حوالے کردیا گیا ہے۔