لاہور دھماکے کے بعد رینجرز کا سرچ آپریشن‘ درجنوں افراد گرفتار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 24, 2017 | 10:13 صبح

لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) لاہور دھماکے کے بعد رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران چودہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز کی جانب سے مشترکا سرچ آپریشن کیا گیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لاہور میں رینجرز کا یہ پہلا سرچ آپریشن تھا، آپریشن کے دوران چودہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران کوائف بھی چیک کیے گئے۔