سعودی حکومت کا افراد کو مزید سکیورٹی دینے کا فیصلہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 17, 2017 | 20:02 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): سعودی عرب کی حکومت نے عمرہ اور حج پر آنے والے افراد کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، ہجوم کو منظم کرنے کے لیے مزید امور پر توجہ دی جائے گی۔عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سے سعودی عرب کی وزارت صحت اورام القریٰ یونیورسٹی نے عازمین حج اور معتمرین کی حفاظت کو موثر بنانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کردئیےجس کے تحت عازمین حج کے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کیا جائےگا۔معاہدے پر وزیر صحت توافق الربیعہ اورام القریٰ یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر بکری بن مغتوب نے دستخ

ط کیے ہیں۔معاہدے کے تحت حج اور ادائیگی عمرہ کے دوران ہجوم کو منظم رکھنے سے متعلق امور پر مزید توجہ مرکوز رکھی جائے گی اور عازمین حج اور زائرین کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔سعودی وزیر صحت نے کہا ہے کہ اس معاہدے کے تحت کئی ریسرچ اداروں کی تحقیق سے استفادہ کیا جائے گا۔