خوبرو لڑکی سیلفی کی نذر،اگلے ماہ شادی تھی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 11, 2017 | 12:08 شام

چنیوٹ (مانیٹرنگ) سیلفی کا جنون لڑکی کی جان لے گیا۔ سیلفی بناتے ہوئے لڑکی بلند وبالا پہاڑ سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق برج منڈی کا رہائشی لیاقت اپنی فیملی کے ہمراہ گزشتہ روز دریائے چناب کی سیر کیلئے چناب نگر آیا اور ان میں سے نرگس جو کہ سیر کیلئے اوپر پہاڑ پر چڑھ گئی اور اپنی سیلفی بنانے لگی پہاڑی کے دامن میں سیلفی لینے کے دوران نرگس کا پاﺅں پھسل گیا جس سے وہ نیچے آن گری اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو 1122 نے نعش ورثاءکے سپرد کردی، گھر میں کہرام برپاہوگیا، متوفیہ کی اگلے ماہ

شادی تھی۔