یہ لڑکی اپنی ماں سے جھوٹ بول کر ایک شوق پورا کرنے نکلی اور پھر ا س کا انجام کیا ہوا ؟جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 19, 2016 | 17:41 شام

ماسکو(ویب ڈیسک)روس میں ایک لڑکی بالکونی پر چڑھ کر سیلفی لینے کی کوشش میں نیچے گر کر ہلاک ہو گئی ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 12 سالہ اوسانکا بی 17ویں منزل پر واقع اپنے اپارٹمنٹ کی ریلنگ پر بیٹھ کر سیلفی لینے کی کوشش کر رہی تھیں۔انہوں نے اپنی ماں سے کہا تھا کہ وہ چہل قدمی کے لیے جا رہی ہیں لیکن اس کی بجائے بالکونی میں پہنچ گئیں۔

 پولیس کے مطابق اوسانکا نے تصویر لینے کے بعد اسے اپنی سہیلی کو بھیج دیا، لیکن اس کے بعد توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور نیچے گر گئی۔

 اطلاعات کے مطابق ان کی دوست نے محسوس کیا کہ تصویر خطرناک جگہ سے لی گئی ہے اور انھوں نے اوسکانکا کو فون کرنے کی کوشش کی۔جب جواب نہیں ملا تو انھوں نے تصویر اوسکانکا کی ماں کو بھیج دی۔ لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ ایک راہگیر نے اوسانکا کی لاش کے بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔

حالیہ برسوں میں خطرناک جگہوں سے سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا شوق بڑھتا جا رہا ہے،روس میں سیلفی سے متعلق کئی ہلاکتوں کے بعد گذشتہ برس حکومت نے اس بارے میں آگہی کی مہم شروع کی تھی۔