فاٹا اصلاحات سیمینار پارلیمنٹ ہائوس بن گیا، گورنر تقریب چھوڑ کر چلے گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 02, 2016 | 18:20 شام

پشاور(مانیٹرنگ)پشاور میں فاٹا اصلاحات پر سیمینار بدنظمی کا شکار ہوگیا، گورنر خیبرپختونخوا تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔پشاور کے مقامی ہوٹل میں فاٹا اصلاحات پر سیمینار کے دوران ایک گروپ نے گو ایف سی آر گو کے نعرے لگانے شروع کردیئے، نعروں کے بعد دونوں گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ہنگامہ آرائی کے باعث بعد گورنر تقریب چھوڑ کر چلے گئے، شرکاء میں ایک گروپ ایف سی آر کے حق میں جبکہ دوسرا ایف سی آر کی مخالفت میں نعرے لگاتا رہا۔