کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا آغاز ۔دنیا بھر کے ممالک اور اداروں کی شرکت

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 21, 2016 | 20:58 شام

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا آغاز کراچی میں آج سے ہوگا جب کہ وزیراعظم نواز شریف نمائش کا افتتاح کریں گے۔ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا باقاعدہ آغاز آج  سے ہوگا جو 4 روز تک جاری رہے گی جب کہ وزیراعظم نواز شریف ہتھیاروں کی نمائش کا افتتاح کریں گے۔ نمائش میں 43 ممالک كے 90 وفود شركت كررہے ہیں اور ان میں سے 30 مندوبین اعلیٰ سطح كے ہیں جن كی سربراہی ان ملكوں كے وزیر دفاع، ڈیفنس سیكریٹریز، چیف ڈیفنس اسٹاف یا حاضر

چیفس خود كریں گے، مجموعی طور پر 261 غیرملكی اور 157 پاكستانی كمپنیاں شریک ہوں گی جب كہ 34 ممالک كی 418 كمپنیاں نمائش میں اپنی مصنوعات پیش كریں گی۔نمائش اور سیمینار میں صدر مملكت ممنون حسین سمیت تینوں مسلح افواج كے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف كمیٹی، وزیر دفاع، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سمیت دیگر وفاقی وزراء شركت كریں گے جب کہ نمائش میں رجسٹرڈ عام شہری بھی شرکت کر سکیں گے۔دوسری جانب دفاعی نمائش کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے جس کے مطابق 2 ایس پیز، 4 ڈی ایس پیز سمیت 2 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے، سوک سینٹر کے اطراف سڑکیں ٹریفک کے لئے بند رہیں گی جب کہ شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی روڈ کو ٹریفک کے لئے بند نہیں کیا جائے گا۔