ایران پرمزید 10برس تک امریکی پابندیاں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 02, 2016 | 18:45 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):امریکی سینیٹ نے ایران پر جوہری پروگرام کےسلسلےمیں عائد اقتصادی پابندیوں کے ایکٹ میں مزید 10 سال کی توسیع کی منظوری دیدی ہے،بل صدر براک اوباما کی حتمی منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔ان پابندیوں کے تحت امریکی کمپنیاں ایران کے ساتھ تجارت نہیں کر سکتیں۔اوباما انتظامیہ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں پابندیوں میں توسیع غیر ضروری اقدام ہے،ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کرنا تباہ کن ہوگا۔ اس سال کے اختتام پر پابندیوں کی مدت ختم ہونی تھی اور اب پابندیوں کے ایکٹ کو سینیٹ سے 99 ووٹوں سے م

نظوری حاصل ہوئی ہے جس کے بعد یہ ایکٹ صدر اوباما کے پاس دستخط کے لیے بھیجا جائے گا۔ایکٹ نومبر میں ایوان نمائندگان سے منظورہوچکا ہے اور اب امید ہے کہ صدر اوباما اس پر دستخط کر دیں گے۔