سنگا پور جانے والا طیارہ سمندر میں گرکرتباہ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 03, 2016 | 21:13 شام
جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک): انڈونیشیا سے سنگا پور جانے والا چھوٹا طیارہ سمندر میں گرکرتباہ ہوگیا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کی پولیس کا ایک چھوٹا ہوائی جہازدورانِ پرواز سمندرمیں کرتباہ ہوگیا ہے۔ حادثے کا شکارطیارہ سنگاپورکے قریب واقع انڈونیشیا ہی کے جزیرے باتام جارہا تھا اوراس میں اعلیٰ پولیس افسران سمیت 13 افراد سوار تھے۔انڈونیشیا کے پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ مینساناک اورسیبانجکا جزائرکے درمیان سمندرمیں گرکرتباہ ہوگیا ہے۔ طیارے کی تلاش کے لیے جانے والی ٹیم کو علاقے کے فضائی جائزے کے دوران طیارے کا ملبہ ملا ہے جس میں طیارے کے کچھ حصوں کے علاوہ مسافروں کے زیراستعمال اشیا شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ 3 برسوں کے دوران انڈونیشیا کے متعدد طیارے مختلف حادثات کا شکار ہوچکے ہیں جس میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔