جیونیوزکوایک اور دھچکا، نجم سیٹھی اورمنیب فاروق نے کروڑوں پاکستانیوں کی دل آزاری کی۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 29, 2017 | 11:07 صبح

کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) انسداددہشتگردی کی عدالت کے حکم پر جیو ٹی وی کے مالک میرشکیل الرحمان، چیئرمین پیمرا ابصارعالم ، جیوکے اینکرز نجم سیٹھی اور منیب فاروق کیخلاف ملیر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ سٹیل ٹاﺅن میں پٹھان کالونی کے رہائشی ’گل خان‘ کی شکایت پر درج کیاگیا۔درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ نجم سیٹھی اور منیب فاروق نے جیوٹی وی کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں فوج ،حکومت وقت اور عدلیہ کیخلاف بے بنیادالزامات لگا کر سازش کی اور عوام میں افراتفری، انتشا

ر، عدم تحفظ پیداکرنے کی کوشش کی۔

دونوں اینکرز نے چینل کے مالک کی ایماء پر ایسا کیا جبکہ چیئرمین پیمرا بھی اس کام میں برابر کے شریک ہیں کیونکہ ا±نہوں نے چینل کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیاجس پر درخواست گزارسمیت کروڑوں پاکستانیوں کی دل آزادی ہوئی۔ لہٰذا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔اس درخواست پر پولیس نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔