نواز شریف خبر لیک کے ماسٹر مائند۔۔۔شیخ رشید کا انکشاف اور کئی پیشگوئیاں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 18, 2016 | 09:35 صبح


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اب ایک ہی وقت میں ایک انکشاف اور کئی پیش گوئیاں کی ہیں۔انہوں نے ایک ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازعہ خبر لیک کرنے کے ماسٹر مائنڈ وزیراعظم نواز شریف ہیں۔ اس کیس میں وزیرداخلہ بھی خراب ہوئے۔ چودھری نثار 10 دن کے اندر استعفیٰ دیدیں ورنہ نواز شریف خود انہیں وزارت سے نکال دیں گے۔ نواز شریف جاتی امرا کے زندہ پیر ہیں جو مال بنانا خوب جانتے ہیں۔ اجمل قصاب کا پتہ خود نواز شریف نے دیا تھا۔ متنا

زعہ خبر دینے والے صحافی سرل کو پہلے سے مارک کررکھا تھا۔ سرل المیڈا اس سے قبل بھی آپریشن ضرب عضب کی ناکامی پر سٹوری لکھ چکا ہے۔ اس تمام معاملے کے ذمہ دار نواز شریف ہیں اور انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ نواز شریف اور فوج ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ اگلے 10 دن میں اہم فیصلے ہونے والے ہیں۔