ملک میں حالیہ دہشت گردی مگر وزیرداخلہ غائب ، نواز شریف کا اس میں کیا کردار ہے؟ شیخ رشید نے بڑے بڑے راز فاش کردیے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 20, 2017 | 07:30 صبح
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی ہو رہی ہے اور وزیرداخلہ غائب ہیں، لگتا ہے پوری کابینہ کہیں چھپ کر بیٹھ گئی ہے، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کا رویہ افسوسناک ہے، معاملہ ایوان میں اٹھائیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم کو معلوم ہے وزیر داخلہ کہاں ہیں؟ ملک میں دہشت گردی ہو رہی ہے اور وزیر داخلہ چھپ کر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء کو ملک سے باہر رہنا زیادہ پسند ہے، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کے رویے کے معاملے کو ایوان میں اٹھائیں گے ۔