پاناما کیس :کوئی ناراض ہوتا ہے تو ہوتا رہے میں تو سپریم کورٹ میں یہ بیان دونگا، شیخ رشید نے پھر دھماکہ کر ڈالا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 05, 2017 | 05:37 صبح
اسلام آباد(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کیس میں جب بھی ان کی باری آئی تو وہ عدالت سے وزیراعظم کو طلب کرنے کی استدعا کریں گے۔
جمعرات کے روز پاناما لیکس کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے احاطہ میں میڈیا ٹاک کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس ملکی تاریخ کا اہم ترین مقدمہ ہے جو عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت ہے اس کیس میں سماعت کے دوران آج یا کل جب بھی باری آئی تو عدالت سے وزیراعظم میاں نوازشریف کو طلب کرنے کی استدعا کروں گا جب کہ قطری شہزادے اور ان کے گواہوں کو بھی بلانے کی درخواست کروں گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں اپنی باری کا انتظار کررہا ہوں اور جیسے ہی موقع دیا گیا تو وزیراعظم کے عدالت میں بلانے کی درخواست کروں گا۔