شیخ رشید آپے سے باہر ہو گئے، فوج کے خلاف بیان داغ ڈالا ،تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 07, 2016 | 09:51 صبح

راولپنڈی (ویب  ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد  نے بے باکی سے بولنے کو اپنا وطیرہ بنا لیا مگر اس بار انکا ہدف شریف خاندان یا سیاستدان نہیں بلکہ پاک  فوج  بنی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق  شیخ رشید  نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی تو  دوران گفتگو  وہ فوج کے کردار پو بولنے لگے ۔ ان کاکہناتھاکہ فوج کے بھی دانت گرگئے ، پتہ نہیں کیوں خاموش بیٹھی ہے ۔اگر حکومت قومی سلامتی کے معاملے پر ایکشن نہیں لے رہی تو کیا فوج نے بل یا ستوپ

ی رکھاہے ، ایک مہینے میں سب کچھ واضح ہوجائے گا،ڈان کی خبردینے والا صحافی امریکہ بھگادیا لیکن 20دنوں میں ایک جے آئی ٹی نہیں بناسکی، اگر فوج حساس مسئلے پر بھی خاموش تماشائی ہوگی تو پھر ان کی طرف کون دیکھے گااوراس فوج کو ایسے لوگ نیست ونابود نہ کرسکے تو خراب ضرور کریں گے ۔سماء  کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد کہناتھاکہ فوج کو کہتاہوں کہ مشتری ہوشیار باش، اگرآپ  کا ارادہ یہ ہے کہ آپ نے نہ  اردگان بنناہے اور نہ ان کو بننے دینا ہے تو بہت اچھاہے ، لیکن یہ بھی واضح ہے کہ خبردینے والا صحافی امریکہ بھگادیا، اور20دن گزرنے کے باوجود فوج سے ایک جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نہیں بن سکی  اس کا کیا مطلب ہے کیا  اس فوج کے بھی دانت گرگئے ہیں ، ۔ پتہ نہیں فوج کیوں خاموش ہے حالانکہ آرمی کے پاس اختیار ہے کہ آرمی ایکٹ کے تحت ان غداروں کو گرفتارکرے جنہوں نے منصوبہ بندی تحت خبرلانچ کی ۔
شیخ رشید کاکہناتھاکہ لوگ آرمی کودیکھ رہے ہیں ، اگر وہ حساس مسئلے پر بھی خاموش تماشائی ہوگی تواس کی طرف پھر کون دیکھے گا؟  پھر ایسےخاموش تماشائی   اگر اس فوج کو ایسے لوگ نیست و نابود نہ کرسکے تو خراب ضرور کریں گے ۔ اگرفوج کی آنکھیں اور دانت صحیح ہیں تو شٹ اپ کال دینا پڑے گی ، آجانے کو نہیں کہتاکیونکہ آتے بھی ہیں تواسی قسم کے لوگوں کو چنتے ہیں، میں اس صورتحال میں کافی پریشان ہوں۔اُنہوں نے کہاکہ جنرل راحیل ہویا نہ ہوفرق نہیں پڑے گا، ملک کی سلامتی کے معاملے پرادارے کا موقف ہوگاکہ ایکشن لینا ہے ، اگر حکومت نہیں لیتی کہ توکیا فوج نے بل یا ستو پیا ہواہے ، یہ ایک مہینے میں فیصلہ ہوجائے گا،فوج پاکیزہ اورغیرت مندہے ، پاک ہے ، اپنی جانوں کو نذرانہ دے رہی ہے ، راحیل شریف رہے یا نہ رہے ، فوج زندہ ہے تو اس ملک کی عزت و آبرو ہے ، یہ فوج جان دے کر بھی اس ملک کی عزت و آبرو بچائے گی لیکن فوج تحقیقات نہیں کرے گی ، ڈان لیکس کی تحقیقات کرنیوالوں میں دوادارے فوج کے ہیں، اگرفوج اتنی ہی ناکارہ ہے  تو  میرے خیال میں یہ ذمہ دارانہ رویہ نہیں۔