شیخ رشید کی بھی شامت آگئی ؟ قسمت کا فیصلہ آج کیا جائے گا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 08, 2016 | 07:47 صبح
راولپنڈی (ویب ڈیسک ) راولپنڈی کی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی عدالت نے شیخ رشید کے خلاف 28اکتوبر کو نقص امن پیدا کرنے کی کوشش کے حوالے سے مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ 28 اکتوبر کو شیخ رشید نے راولپنڈی میں نقص امن کا خطرہ پیدا کیا چنانچہ انکے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔