ماضی کی فلم سُپر اسٹار کا پاکستان میں قدم۔پاکستان میں کام کرنے کی بھی خواہش مند ہیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 09, 2017 | 19:25 شام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): ماضی کی فلم اسٹار شبنم کراچی پہنچ گئیں،ان کا کہنا ہے کہ 50 برس میں پہلی بار پاکستان تنہا آئی ہوں،

پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہوں،اچھا رول ملا تو پاکستانی فلموں میں کام کروں گی۔

کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لیجنڈ اداکارہ و موسیقار رابن گھوش کی بیوہ شبنم نے کہا کہ رابن گھوش آج ہم میں نہیں، ہم نے پچاس سال اکٹھے گزارے وہ قدم قدم پر یاد آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری دعائیں فلم انڈسٹری کے ساتھ ہیں، مجھ سے جو کچھ ہوسکا انڈسٹری کے لیے کروں گی۔

انہوں نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اچھا کریکٹر ملا تو ضرور کام کروں گی،

انہوں نے گفتگو میں دوبارہ واضح کیا کہ کریکٹر اچھا ہوگا تو ہی کام کروں گی بصورت دیگر نہیں۔

اداکارہ شبنم نے مزید کہا کہ نئی نسل اچھا کام کررہی ہے،پاکستان کی فلم انڈسٹری آگے بڑھ رہی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔بھارت اور پاکستان کے تنازعہ کے باوجود اداکارہ شبنم

نے پاکستان کی سر زمین پر قدم رکھا ہے۔