شادی کی تقریب میں ایسا حیرت انگیز کام کہ دولہا کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں ۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 29, 2017 | 20:25 شام

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دلہنیں اپنی شادی کی تقریب میں عروسی جوڑا پہن کر، پوری سج دھج کے ساتھ آتی ہیں لیکن برطانیہ میں ایک دلہن ایسا لباس پہن کر شادی کی تقریب میں آ گئی کہ مہمان تو ایک طرف، دولہا کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق دولہا ہاتھوں میں پھول لیے اپنی دلہن کے انتظار میں کھڑا ہوتا ہے کہ دلہن اس پشت کی طرف سے ’ڈائنوسار‘ کی شکل کا لباس پہنے، ڈائنوسار بنی نمودار ہوتی ہے۔ جونہی دولہا واپس مڑتا ہے توحیران رہ جاتا ہے لیکن اگلے ہی لمحے لباس

میں سے اپنی دلہن کا چہرہ دیکھ کر ہنسنے لگتا ہے۔ اور حیرت اور خوشی کی ملی جلی کیفیت میں وہ دلہن کے پاس جاتا ہے اور اسے گلے لگا لیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دولہا آگے بڑھ کر لباس کی زپ کھول دیتا ہے اور دلہن باہر نکل آتی ہے۔ دولہا نے اس تقریب کی کوریج کے لیے ویڈیو گرافرجان مرے کی خدمات حاصل کر رکھی ہوتی ہیں جو یہ تمام لمحات کیمرے میں محفوظ کر لیتا ہے۔ جان مرے نے دلہن کے اس انداز میں تقریب میں آنے کی ویڈیو اپنے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کی جسے اب تک 5لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ جان نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ شادی کی یہ تقریب آغاز سے اختتام تک انتہائی پر لطف تھی۔ یہ اپنی نوعیت کی منفرد شادی تھی جو میں نے دیکھی۔“