دنیا کی سستی ترین شادی  سب کیلئے مثال بن گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 30, 2017 | 21:04 شام

نیروبی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک کینیائی جوڑے کو اپنی شادی کی تقریب پ” 'ایک ڈالر خرچ“کرنے پر لوگوں کی جانب سے داد تحسین کے پیغامات موصول ہورہے ہیں،دونوں شادی کے اخراجات پورا نہیں کرسکے اور اس جوڑے نے سادہ لباس میں شادی کی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ولسن اور این موتورا نے سنہ 2016 میں دو بار اپنی شادی کی تقریب معطل کی کیونکہ وہ اس پر خرچ کرنے کے لیے 300 امریکی ڈالر جمع نہ کر سکے تھے،رواں سال انھوں نے کم از کم بجٹ میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا،دولہے نے شادی کے لیے دو انگوٹھیوں پر

صرف ایک امریکی ڈالر خرچ کیا ،شادی کی تقریب کا دیگر خرچ اور لائسنس فیس چرچ نے ادا کی۔آن لائن بے شمار افراد نے ان کے اس فیصلے کی تعریف کی اور اپنی رائے کا اظہار کیا کہ آج کل شادیاں بہت زیادہ مہنگی ہوتی جارہی ہیں۔27 سالہ ولسن اور 24 سالہ این کی رومانوی کہانی نے بہت سارے کینیائی باشندوں کو بھی متاثر کیا ہے،تین سال تک ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹنگ کے بعد انھیں اپنے اس تعلق میں سب سے بڑی مشکل کا سامنا رقم کی کمی کی صورت میں کرنا پڑا تھا'گذشتہ سال دوستوں اور رشتے داروں سے تعاون کی درخواستوں سے بھی رقم جمع نہ ہوسکی۔ولسن کا کہنا ہے کہ بڑے بھائی نے شادی کے بجائے این موتورانے کے ساتھ بغیر شادی کے ہی رہنے کا مشورہ دیا تھا لیکن ہم دونوں میاں بیوی نے یہ فیصلہ قبول نہیں کیا،ہماری شادی میں میں کیک تھے نہ پھول اور نہ ہی کسی قسم کی آرائش کی گئی تھی۔اس کے باوجود ہم ہنسی خوشی ایک ساتھ زندگی گزارنے کے لیے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں اور ہمیں اس بات کی خوشی ہے۔