’ہم نے طلاق کا فیصلہ کرلیا تھا لیکن ۔۔۔۔۔۔ خاتون نے شادی بچانے کا ایسا طریقہ بتایا کہ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 04, 2017 | 20:23 شام

سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)کمپیوٹر اور موبائل فون پر کھیلی جانے والی گیمز کو عموماً وقت کا ضیاع سمجھا جاتا ہے، اور یہ بات کسی حد تک درست بھی ہے، لیکن ایک خاتون نے یہ دعوٰی کر کے سب کو حیران کر دیا ہے کہ مشہور گیم ’پوکی من گو‘ نے اس کا گھر ٹوٹنے سے بچالیا۔ویب سائٹ پر اپنی ازدواجی زندگی کے مدوجزر کا ماجرا بیان کرتے ہوئے اس خاتون نے لکھا ہے ”ہمارے درمیان تلخی بڑھتے بڑھتے حد سے گزر گئی تو ایک لمحہ ایسا بھی آیا کہ طلاق یقینی نظر آنے لگی۔ اتفاق سے انہی دنوں ہم نے پوکی من گو کھیلنا شروع کی۔ ایک دن پوکی من کی تلاش میں اکٹھے چلتے چلتے ہم دور تک نکل گئے۔ ہماری یہ چہل قدمی غیر متوقع طور پر خوشگوار رہی اور پتہ ہی نہیں چلا کہ کب ہم پھر سے ایک دوسرے کے ساتھ بے تکلف ہوگئے۔ جب ہم واپس آئے تو گھر کی فضا بھی بدلی ہوئی محسوس ہورہی تھی۔ اس دن کے بعد ہم کئی دن تک پوکی من گو اکٹھے کھیلتے رہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ قریب سے قریب تر ہوتے چلے گئے۔ میں سمجھتی ہوں کہ اس گیم نے میرا گھر بچالیا۔ اب ہم اپنی تلخیوں کو بھلا کر ایک بار پھر سے پہلے کی طرح خوشگوار زندگی گزاررہے ہیں۔“اور طلاق کا لفظ ہماری زندگی سے نکل گیا ہے۔