شادی کی تقریب میں ہونے والے ایسے واقعات جس سے تمام مہمانوں پر سکتے سی کیفیت طاری ہو گئی۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 11, 2017 | 20:43 شام

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)شادی کے موقع پر بعض اوقات کوئی ایسی بات بھی ہو جاتی ہے کہ جس کی وجہ سے تقریب ہی درہم برہم ہو جاتی ہے، لیکن ایسا کم ہی دیکھنے میں آیا ہے کہ یہ کام خود دلہن ہی کر ڈالے۔ اپنی شادی کی تقریب میں انتہائی دھماکہ خیز انکشاف کر کے سب کے ہوش اڑانے والی ایک ایسی ہی دلہن کی کہانی ویب سائٹ ریڈٹ پر ایک صارف نے بیان کی ہے۔ یہ خاتون صارف لکھتی ہیں ’’ جب پادری نے دلہن سے رسماً پوچھا کہ وہ کچھ کہنا چاہتی ہے تو وہ بولی ’جی میں کچھ کہنا چاہتی ہوں۔‘ پھر وہ مہمانوں

سے مخاطب ہوئی اور اپنی ایک سہیلی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہنے لگی’میں اپنی پیاری سہیلی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ اس نے گزشتہ رات میرے ہونے والے دولہے کے ساتھ گزاری۔‘ اس کے ساتھ ہی دلہن نے پھولوں کا گلدستہ زمین پر دے مارا اور پیر پٹختی ہوئی وہاں سے چلی گئی۔ اس واقعے کی خبر مقامی میڈیا پر بھی آئی تھی۔‘‘اسی طرح کے دلچسپ واقعات کچھ دیگر انٹرنیٹ صارفین نے بھی بیان کئے۔ ایک صاحب نے بتایا’’ہم ایک شادی کی تقریب میں شریک تھے۔ میرے ایک کزن نے تقریب رکوانے کی کوشش کی تو میرے چچا اچانک دھاڑے ’بوبی، اپنی بکواس بند کرو‘ جس پر ہر ایک نے قہقہہ لگایا اور میرا کزن خاموشی سے اپنی جگہ پر بیٹھ گیا۔‘‘ بعض اوقات شراب کے نشے میں دھت کوئی مہمان بھی ہنگامہ کھڑا کرسکتا ہے۔ا یک ایسا ہی واقعہ سناتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ’’ایک مہمان کچھ جلدی ہی پہنچ گیا لہٰذا وقت گزاری کرنے کے لئے شراب نوشی کرنے لگا۔ جب تقریب کا آغاز ہوا تو یہ خاصی شراب پی چکا تھا۔ جب پادری رسمی کلمات ادا کررہا تھا تو وہ مہمان کھڑا ہوکر چیخنے لگا ’ایسا مت کرو، ایسا مت کرو، یہ دولہا اُلو کا پٹھا ہے۔‘‘‘ ایک لڑکی نے بتایا’’میں اپنی سہیلی کی شادی میں شریک تھی۔ جب پادری دولہا اور دلہن کی شادی کے لئے مذہبی کلمات ادا کررہا تھا تو میری سہیلی کا بچپن کا ایک دوست کھڑاہوگیا اور اس سے پیار کا اظہار شروع کر دیا۔ وہ نشے میں دھت تھا۔ اسی دوران دلہن کا والد اٹھا اور نشے میں دھت نوجوان کو کان سے کھینچتے ہوئے باہر چھوڑ آیا۔‘‘۔۔۔۔ اس طرح کے واقعات کبھی ہوتے تو نہیں ہیں لیکن اگر ہو جائیں تو دولہا اور دلہن دونوں کی زندگی بدل کر رکھ دیتے ہیں۔