بظاہر ماں اور بیٹا نظر آنے والے اس لڑکے اور خاتون کا دراصل آپس میں کیا رشتہ ہے؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 02, 2017 | 21:34 شام

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)بے جوڑ رشتوں کی مثالیں آپ نے پہلے بھی دیکھی ہوں گی لیکن ایک برطانوی نوجوان اور اس کی بیوی کا رشتہ تو اس قدر بے جوڑ ہے کہ لوگ انہیں میاں بیوی کی بجائے ماں بیٹا سمجھ لیتے ہیں۔دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 50 سالہ خاتون جل کارپینٹر اور 20 سالہ لڑکے ایرک لینگلی کی ملاقات انٹرنیٹ کے ذریعے ہوئی۔ وہ کہتے ہیں کہ پہلی ملاقات میں ہی انہیں ایک دوسرے سے محبت ہوگئی، اور اپنے تعلق کو پہلی نظر کی محبت قرار دیتے ہیں۔ جل اور ایرک کا کہنا ہے کہ لوگ انہیں ماں بیٹا سمجھ لیتے ہیں لیکن جب وہ کسی عوامی مقام پر ایک دوسرے سے اظہار محبت کرتے ہیں تو لوگ حیرت زدہ رہ جاتے ہیں ۔بیچارے لوگ بھی کیا کریں، کیونکہ ایرک تو کیا اس کے والدین بھی جل سے کم عمر ہیں۔ایرک کے والدین اپنے بیٹے کی ایک ادھیڑ عمر خاتون سے محبت پر سخت پریشان اور برہم بھی، کیونکہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر تھے کہ وہ اپنے والدین سے زیادہ عمر کی خاتون میں دلچسپی کیوں لے رہاتھا۔ ان کے بار بار منع کرنے کے باوجود وہ باز نہ آیا اور جل سے شادی کر کے ہی دم لیا۔دونوں کی عمر میں تین دہائیوں کے فرق کے باوجود وہ کہتے ہیں کہ ان کی ازدواجی زندگی بھرپور اور خوشگوار ہے۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کا کہناہے کہ شروع میں وہ عوامی مقامات پر جانے سے گھبراتے تھے لیکن وہ اب اتنے بے باک ہوگئے ہیں کہ بعض اوقات شاپنگ مال میں ہی ایک دوسرے سے اظہار محبت شروع کردیتے ہیں۔ جل نے بتایا کہ ”ایسے موقع پر لوگ رُک کر ہمیں دیکھتے ہیں اور حیرت کا اظہار کرتے ہیں لیکن ہمیں کسی کی پرواہ نہیں۔“ایرک کا کہنا تھا ”جل سے محبت کی وجہ سے مجھے اپنے بہت سے دوستوں کو چھوڑنا پڑا، حتیٰ کہ میرے والدین بھی مجھ سے ناراض ہوگئے۔ میں اس معاملے میں بے بس ہوں۔ مجھے اپنی عمر کی لڑکیوں میں کوئی دلکشی محسوس نہیں ہوتی۔ یہ محبت کا معاملہ ہے جو ہر کسی کو سمجھایا نہیں جا سکتا۔“اور اس میں مجھے بھی خود پر قابو نہیں رہا۔