لڑکے نے لڑکی کو شادی کی پیشکش اس طرح کی کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) غریب آدمی کوشش کرتا ہے کہ چند لاکھ میں شادی کے فریضے سے ہی فارغ ہو جائے، مگر دبئی کے ایک مالدار شیخ نے محض لڑکی کو شادی کے لئے راضی کرنے پر ہی تین کروڑ روپے اڑا دئیے۔دی انڈی پینڈنٹ کی رپوٹ کے مطابق اس مالدار پراپرٹی ڈویلپر نے ابتدائی تیاریوں پر ہی ڈیڑھ لاکھ پاﺅنڈ خرچ کر دئیے، جس کے بعد لڑکی کو بیرون ملک پہاڑ کی چوٹی پر لے جا کر شادی کی پیشکش کرنے میں مزید 70 ہزار پاﺅنڈ لگا دئیے۔ اپنے اس کارنامے کے بارے میں بتاتے ہوئے ان صاحب کا کہنا تھا” میں نے بیس ہزار پاﺅنڈ صرف پھولوں پر خرچ کیے۔ “
انوکھے رومانوی جوڑے نے خصوصی تقریب کے لئے سفر کا آغاز بحیرہ روم میں ایک لگژری کشتی پر کیا، جس کے بعد ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر مناکو کے پر فضا پہاڑوں پر گئے۔ پھر یہ روشنیوں سے سجائے گئے شاہ بلوط کے ایک خاص درخت کے نیچے گئے، جس کے پتوں پر ان صاحب نے محبوبہ سے اظہار ِ محبت کے پیغامات تحریر کروا رکھے تھے۔ اس موقع پر ارب پتی شیخ نے اپنی محبوبہ کو شاندار موسیقی کی دھنو ںکے درمیان شادی کی پیشکش کی۔
یہاں سے دونوں ایک غار کے اندر چلے گئے، جہاں انہیں ایک خصوصی ویڈیو دکھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ غار کے دہانے پر موسیقی کی دلفریب دھنیں بجانے والا بینڈ موجود تھا اور اندر اس موقع کے لئے خصوصی طور پر تیار کی گئی ویڈیو سینما سکرین پر چلائی جا رہی تھی۔شادی کی ایسی پیشکش ہو تو کوئی بھی شادی سے کبھی انکار نہیں کرے گا۔