وزیراعظم کا کونسا موقف درست ہے:شاہ محمود قریشی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 14, 2016 | 17:21 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ) پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عدالت میں جو بیان دیا اسے نہیں مانا گیا، وزیراعظم کا کونسا بیان درست ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کا کہناتھا کہ جب بھی مجھ سے کوئی تقاضا کرے گا تو سارے دستاویزمہیا کر دوں گا، ن لیگ کے پاس تمام ثبوت اور دستاویزات موجود ہیں،مگر انہوں نے عدالت میں جاکر جو موقف اپنا یا اسے عدالت نے ٹھکرادیا تھا ،سمجھ نہیں آتی کہ وزیراعظم کا ایوان والا بیان درست ہے یا عدالت والا بیان در

ست ہے ، عوام اسی کشمکش میں مبتلا ہوچکی ہے ۔
شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بولنے کا موقع نہ ملنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوچا سمجھا فیصلہ تھا کہ تحریک انصاف کو بولنے کا موقع نہ دیا جائے میں نے جب بات کرنا چاہا تو ایوان میں آج مجھے بات نہیں کرنی دی گئی ،جس پر ایوان میں احتجاج کیا گیا۔

انہوں پانامہ کیس پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم پاناما ایشو کو لے کر آئے ہیں جو ایک عوامی اور انٹرنیشنل ایشو ہے، تحریک انصاف نے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کوشش کرنے کی کوشش کی مگر ایساممکن نہیںہوسکا، پانامہ کیس کو لٹکانے کی ہرممکن کوشش کی گئی جس پرہم نے تحقیقات میںتاخیر کے باعث تحریک التوا جمع کرائی کیونکہ ہم عدالت میںاپنے کیس کو خراب نہیں کرنا چاہتے تھے اور رہی بات ایوان کی حیثیت کی تو ایوان کی حیثیت سب کے سامنے ہے کوئی بھی ایوان میں نہیں آتا اور نہ کبھی اجلاس کے دوران کورم پورا ہوا ہے ۔
ملکی حالات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے موقف اختیار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات کا پورا احساس ہے ، ملک میں افراتفری، اداروں میں تنزلی کی ذمہ دار ن لیگ ہے ،ملک میں تمام اداروں کو ن لیگ نے مفلوج کردیا ہے،آخر میں شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کے حامیوں کے ہمراہ نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ گلی گلی میں شور ہے نواز شریف چور ہے۔