بڑی خبر: کیا ن لیگ کشمیر کا مسئلہ نہیں سلجھانا چاہتی ؟سوال اٹھ گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 31, 2017 | 13:58 شام
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) شاہ محمود قریشی کا کشمیرپر کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر کسی بھی سیاسی جماعت میں اختلاف نہیں ہے ، کانفرنس میں (ن)لیگ کی عدم موجودگی سے حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔
میرا دل کہتا ہے کہ راجا ظفر الحق آج آنا چاہتے ہوں گے، راجا ظفرالحق کے راستے میں کیا رکاوٹ آئی سوال اٹھانا ہو گا، آزاد کشمیرحکومت کے نمائندے کے نہ ہونےکا معاملہ نظراندازنہیں کیاجاسکتا۔ اس کا یہ مطلب تو نہیں ن لیگ مسئلہ کشمیر نہیں سلجھانا چاہتی ؟