فوجی عدالتوں پر راتوں رات پینترا بدل لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 19, 2017 | 18:47 شام

 

مٹھی(مانیٹرنگ)اکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں فوجی عدالتوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے،بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے کے لیے سرگرم۔ایک روز قبل شاہ محمود نے فوجی عدلتوں کے قیام میں توسیع کی مخالفت کی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے واقعات کو روکنے  اور ،پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں بری طرح ناکام  ہو چکی ۔

تھر پارکر کے  دورے کے دوران میڈیا  سے گفتگو  کرتے ہوئے  شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش داخلی و خارجی مسائل کی بنیادی وجہ موجودہ حکومت کی کمزور خارجہ پالیسی ہے، حکومت بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے لہذا فوجی عدالتوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہے۔شاہ محمود قریشی کا  کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مسلسل واقعات کی بنیادی وجہ وفاقی حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ ہے،آرمی چیف کی جانب سے افغان سفارتکاروں کو جی ایچ کیو طلب کرکے خدشات سے آگاہ کرنا اچھا اقدام تھا ، 'دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور خاص طور پر لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والا دھماکا آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہونا چاہیے کہ کس طرح دہشت گرد ملک بھر میں آسان اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں، درگاہ لعل شہباز قلندر کی ناقص سیکیورٹی بھی حملے کی وجہ بنی جس کی وجہ سے 88 زائرین جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے طول و عرض میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں سے لڑنے کی اشد ضرورت ہے،بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے کے لیے سرگرم ہے جبکہ وفاقی حکومت بین الاقوامی فورمز پر اہم معاملات کو موثر طریقے سے اٹھانے میں بری طرح ناکام ہے،میں نے ہمیشہ بھارت اور اس کے جنونی وزیراعظم کو چیلنج کیا ہے کہ وہ کرائے کے ایجنٹس کے ذریعے پاکستان میں اپنی گندی سرگرمیاں بند کرے۔تھر میں صحت کی صورتحالاور سندھی عوام کے  مسائل کو نظر انداز کرنے پر  پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو  شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔