سانحہ شاہ نورانی ، متعدد افراد تاحال لاپتہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 13, 2016 | 12:11 شام

کراچی(مانیٹرنگ)درگاہ شاہ نورانی پر خودکش حملہ کئی گھرانوں کو غم دے گیا ۔ دھماکے کے بعد لوگ اپنے پیاروں کو دیوانہ وار ڈھوتے رہے ۔ کسی کا پیارا ملا کسی کا نہیں ، ہر کوئی اسی انتظار میں نظر آیا ان کا پیارا انہیں مل جائے ، کچھ دل کو قرار آئے ، ماں کے کلیجے کو سکون آئے ، ہر کوئی حسرت و یاس کی تصویر بن گیا ۔ اپنوں سے جب رابطہ نہ ہوا تو اہلخانہ تڑپنے لگے اور تصویراٹھائے ہسپتال پہنچ گئے ۔ کراچی کے ہسپتالوں کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کو تلاش کرنے پہنچی مگر ان کا کچھ پتہ نہ چ

ل سکا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نادرحسین بھی سول ہسپتال پہنچے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونیوالے 29 افراد کی شناخت ہوگئی ۔ لاپتہ افراد کیلئے حکومت بلوچستان سے رابطہ کریں گے ۔ دھماکے کے بعد کئی بچے والدین سے بچھڑ گئے ۔ ریسکیو اداروں کو ایک بچی ملی جسے انہوں نے لواحقین کے حوالے کردیا ۔ دھماکے میں بچی کی والدہ اور بہن زندگی ہار گئی ، شاہ نورانی دھماکے کے بیشتر زخمیوں کو جناح اور سول ہسپتال لایا گیا جس میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔