شاہ سلمان ریلیف سنٹر امداد کی ایک اور بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

2022 ,ستمبر 16



اسلام آباد: شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے سیلاب متاثرین کےلئے امداد کے دو جہاز خوراک اور دیگر روزمرہ کی اشیا لے کر پاکستان پہنچے، جن میں خیمے، کمبل، غذائی اور غیر غذائی پیکج اور کھجوریں شامل ہیں جو کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں تقسیم کی گئی، اس موقع پر پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ڈاکٹر خالد محمد العثمانی کے ہمراہ سیہون شریف میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور پاک فوج کے ساتھ مل کر متاثرین میں امداد کا کچھ حصہ تقسیم کیا، سعودی عرب کی جانب سے موصول ہونیوالی امداد پاکستان کے تمام صوبوں میں مقیم سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کی جائے گی جس سے متاثرین کو ریلیف ملے گا، یاد رہے شاہ سلمان ریلیف سنٹر کی جانب سے ائیربرج قائم کر کے سعودی عوام سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی سیلاب متاثرین گھرانوں کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ خبریں